مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی مبلغ ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ میں تین سالوں کے دوران تین ملکوں سے 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں ان ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران سعودی عرب سے منسلک وہابی مبلغ ذاکر نائیک کے بینک اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔
یہ رقم تین مختلف ملکوں سے تین سالوں کے دوران بھیجی گئی، جو ذاکر نائیک کی فیملی کے پانچ افراد کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی، ذاکر نائیک کوہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے کے الزام کا سامنا ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کیفے حملے کے ایک حملہ آور نے ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہو کر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد سے ذاکر نائیک کے خلاف تفتیش کا سلسلہ جاری ہےذاکر نائیک اس سے قبل القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت بھی کرچکے ہیں۔
ہندوستانی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی مبلغ ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ میں تین سالوں کے دوران تین ملکوں سے 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں ان ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔
News ID 1866160
آپ کا تبصرہ